فوج کے بغیر الیکشن ممکن نہیں، اب دھرنا سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے: اعجاز شاہ

اسلام آباد /سانگلہ ہل (نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ نوائے وقت) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر طالبان کی لیڈرشپ موجود نہیں، ہر ملک میں آرمی چیف کا کردار اہم ہوتا ہے جب تک فوج ہے ملک غیرمستحکم نہیں ہوسکتا۔ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، ان کے نام حکومت نے نہیں نیب نے ای سی ایل میں ڈلوائے۔ نوازشریف کا علاج بیرون ملک کرانے کیلئے راستہ نکل سکتا ہے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہے، جنرل باجوہ غلط کو غلط اور درست کو درست کہنے والے انسان ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ دھرنا احسن طریقے سے ختم ہو جائے گا، فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے۔ حکومت اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان مذاکرات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ دس روز سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جو اچھی بات ہے۔ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیرمناسب ہے۔ ہماری 2014ء میں نہیں سنی گئی تو ہم دھرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ دھرنا سیاست کو ختم ہو جانا چاہئے۔ موجودہ حکومت نے دھرنا شرکاء پر کسی قسم کی طاقت کا استعمال نہیں کیا۔ دھرنے سے عالمی سطح پر ملک کا امیج ٹھیک نہیں جا رہا۔ فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے۔ پرامید ہیں دھرنا احسن طریقے سے ختم ہو جائے گا۔ حکومتی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے ، بات چیت کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہئے۔ دھرنے کے بیشتر شرکاء کو معلوم ہی نہیں وہ آئے کیوں ہیں، دھرنے کی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا گیا۔ دھرنے کے خاتمے کا بہتر راستہ ضرور نکلے گا۔ پی ٹی آئی حکومت مدت پوری کرے گی، حکومت نے ڈیلیور کیا تو آئندہ 5سال بھی ہم ہی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...