ملتان (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملتان کے دورے کے دوران بھرپور پروٹوکول کے ایک ہی گاڑی میں شہر میں ایک عام شہری کی طرح گھومتے نظر آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ملتان کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول کے ایک عام شہری کی طرح گھوم رہے ہیں۔ عثمان بزدار کو پچھلے دنوں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ وہ درجن سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول کے ساتھ لاہور کا دورہ کرتے دکھائی دیئے تھے جبکہ اس مرتبہ اولیاء کے شہر ملتان کے دورے کے دوران وہی عثمان بزدار بغیر پروٹوکول کے خود ہی اکیلے گاڑی چلاتے شہر بھر میں گھوم رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاہ لینڈ کروزر بغیر پولیس موبائل کے سڑکوں پر گردش کرتی دیکھی جا سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی بغیر پروٹوکول ملتان میں ڈرائیونگ‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Nov 06, 2019