اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت تمام اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پر ساری سیاسی قیادت اسلام آباد میں موجود ہوگی۔ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل (جمعرات) کو شروع ہوگا جس میں آزادی مارچ زیربحث آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے۔ قومی سیاسی مکالمہ پر قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر پیش رفت کا امکان ہے۔