فخر علی شاہ ‘ جوش جرمنی کی سیکرٹری پی او اے خالد محمود سے ملاقات

Nov 06, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی گلوبل سپورٹس پارٹنر کے نمائندے جوش جرمنی کے ہمراہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود سے ملاقات ‘ پاکستان میں سپورٹس کی ڈیویلپمنٹ اور پروموشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی‘ پاکستان میں سپورٹس کی زبوں حالی کا بھی جائزہ لیا گیا۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ ، پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر شفیق احمد ، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حافظ عمران بٹ ، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی اور ڈائریکٹر فسیلیٹیز حمزہ نعیم بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں