قومی انڈر 18 ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاری کیلئے ٹرائلز کا اعلان

Nov 06, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 18 ویمنز کی تیاری کیلئے ٹرائلز کا اعلان کردیا ، ٹرائلز کا مقصد آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ 2021 کی تیاری ہے۔پی سی بی کے مطابق آج سے شروع ہونے والے ٹرائلز کا انعقاد ملک بھر کے 8 مختلف شہروں میں کیا جائیگا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کل سے شروع ہونے والے ٹرائلز 2 روز تک جاری رہیں گے۔آج6 نومبر کو ٹرائلز بہاولپور اور 7 نومبر کو انضمام الحق ہائی پرفارمنس اکیڈمی ملتان میں ہونگے۔ 8 نومبر کو ایبٹ آباد جبکہ 9 نومبر کو فیصل آباد اور پشاور میں ٹرائلز ہوں گے۔

مزیدخبریں