پہلی عالمی جونیئرکبڈی چیمپئن شپ قو می ٹیم کل ایران روانہ ہوگی

Nov 06, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پہلی عالمی جونیئر کبڈ ی چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج اختتام پذیر ہو گا۔ایونٹ 9سے15نومبر تک ایران کے شہر کش میںہو گا۔ قومی ٹیم میں آفاق خان(سینئر)،آفاق خان (جونیئر)، عظمت علی، حماد خان،علی حسن ،جواد علی عامر، محمد عرفان (سینئر)، محمد عرفان (جونیئر)،محمد آصف،محمد اویس،شاہ زیب،شان علی،عمیر خان اوراسامہ احمدپر مشتمل ہے۔قومی ٹیم کل ایران روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں