واشنگٹن(آن لائن)امریکا کی جانب سے افغان امن عمل کی بحالی کی کوششوں کا مقصد دوستوں اور مخالفین کو اس بات کا یقین دلانا ہے کہ واشنگٹن حالیہ رکاوٹوں کے باوجود افغانستان میں سیاسی حل کے لیے پْرعزم ہے۔مذکورہ بیان اس وقت جاری کیا گیا کہ جب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن مذاکرات کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں مکمل کرلیں اور اس بات پر زوردیا گیا کہ واشنگٹن ’افغانستان میں جنگ کیخاتمے کے لیے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا‘۔مزید یہ کہ امریکا کا ماننا ہے کہ تشدد میں کمی افغانستان میں پائیدار امن لانے کے لیے ضروری ہے۔