سینئرسفارتکاراوراقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیراکرم نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزکواپنی دستاویزات پیش کیں۔اس سلسلے میں تقریب اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزمیں ہوئی۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمنیراکرم کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے اور پاکستان کے نئے مستقل مندوب کے طورپران کاخیرمقدم کرناان کے لئے باعث مسرت ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ ان کے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں جو اقوام متحدہ کے پناہ گزین کے بارے میں ہائی کمشنرکے طورپرخدمات انجام دینے کے دوران قائم ہوئے تھے۔انتونیوگوتریزنے امیدظاہر کی کہ منیراکرم اپنی مدت کے دوران پاکستان اوراقوام متحدہ کے مثالی تعلقات کومضبوط بنانے میں اہم کرداراداکریں گے۔
منیراکرم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کواپنی دستاویزات پیش کیں
Nov 06, 2019 | 11:39