شاہ محمودقریشی نے تنازعہ کشمیر پراصولی موقف اپنانے پرملائیشیا کی حکومت کاشکریہ ادا کیا

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے تنازعہ کشمیر پراصولی موقف اپنانے پرملائیشیا کی حکومت کاشکریہ ادا کیا ہے ۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیرخارجہ نے اپنے ملائیشیا کے ہم منصب اوروزیراقتصادی امور کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، حلال فوڈ،سائنس اورٹیکنالوجی ،انسانی وسائل اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمودقریشی نے اپنے دوروزہ دورے کے دوران کوالالمپورسربراہ کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمدکی زیرصدارت ایک اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نےPahang کی ملکہ کلثوم کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں اہم کاروباری افراد کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کاروباری افرادکوپاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری خصوصاً حکومت کی کاروبارکے لئے سازگارپالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری سہولیات کے لئے پاکستان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے ملائیشیا کے تاجروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ۔وزیرخارجہ نے تیل،گیس اورایل این جی کے شعبوں میں تعاون پربات چیت کے لئے ملائیشیا کی تیل اورگیس کارپوریشن کے اہم عہدیداروں کے ساتھ بھی ملاقات کی جنہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔وزیرخارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن میں کمیونٹی سروس سنٹر کابھی افتتاح کیا جہاں ملائیشیاء میں مقیم بیاسی ہزارپاکستانی شہریوں کوسہولیات میسرہوں گی۔
 

ای پیپر دی نیشن