نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہے:وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد

Nov 06, 2019 | 13:47

ویب ڈیسک

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن میں بہتری آئی ہے لہذا اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شریف سٹی  ہسپتا ل کے تمام ڈاکٹرزکے ساتھ خصوصی میڈیکل بورڈ کے ممبران نے ملاقات کی ہے جس میں نواز شریف کی طبیعت سے متعلق تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ  نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس اور علاج کی تفصیلات بھی شریف سٹی اسپتال کے ڈاکٹرز سے شیئرکردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی مریض کے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے بیماری کی تشخیص کی جاسکتی ہے اور نوازشریف کی موجودہ بیماری نئی نہیں بلکہ پرانی ہے۔یاسمین راشد نے مزید کہا کہ نوازشریف کے جینیٹک ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کرسکتا ہے لیکن ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور بون میرو اب خود سے پلیٹ لیٹس بنارہی ہے۔

مزیدخبریں