اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش کو اپنی سفارتی اسنادپیش کردیں۔پاکستان کے نئے مستقل مندوب کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے نظام کار میں اہم کرداراداکررہاہے اورپاکستان کے نئے مستقل مندوب کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوشی ہوئی ہے۔انٹونیوگوئتریش نے کہاکہ پناہ گزینوں کیلئے ہائی کمشنر کی ذمہ داریوں کے دوران ان کے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات قائم ہوئے اورانہیں امید ہے کہ منیراکرم پاکستان اوراقوام متحدہ کے درمیان مثالی تعلقات کو آگے بڑھانے میں اپنا کرداراحسن طریقے سے اداکریں گے۔منیر اکرم اس سے قبل 2002ءسے لیکر2008ءتک اسی عہدے پر کام کرچکے ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیرکی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں ہیں۔وہ دومرتبہ سلامتی کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اقوام متحدہ کے اقتصادی اورسماجی کونسل کے صدر اورگروپ 77 پلس چین کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔