حکمران ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں:عمران گورائیہ

Nov 06, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے کہا ہے کہ نالائق اور نا اہل حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی زیرو رہی کسی بھی  پروجیکٹ پر کام شروع نہیں کرسکی، لیکن حکمران ن لیگ کی قیادت کا نام سننا گوارا نہیں کرتے تاہم ان کے بنائے ہوئے پراجیکٹس کا افتتاح کرنا اور اپنے نام کی تختیاں لگوانے کا بڑا شوق ہے، پنجاب ٹورازم بلڈنگ میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں میاں حمزہ شہباز کی نگرانی میں بنوائی گئی اور یہ عمارت ن لیگ کے دور میں ہی مکمل ہو چکی تھی،نا اہل حکمرانوں کو ذرا بھی شرم نہیں کہ ہم کرتے کیا ہیں اور کہتے کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی تختیاں لگوانے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا عوام فاقوں سے مرر ہی ہے اور حکمران عوام کی آنکھوں میں جھول ڈالنے میں مصروف ہیں، بہت جلدان کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔

مزیدخبریں