افغانستان: حکومت نواز رہنماکے گھر2 دھماکے، 3 افراد ہلاک ، 16 زخمی

Nov 06, 2020

مزارشریف(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں حکومت نواز مقامی رہنماء کے گھر پر 2 دھماکوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس کی تصدیق مقامی پولیس نے جمعرات کے روز کی۔ ضلعی پولیس سربراہ حریف اقبال نے شِنہوا کو بتایا کہ دھماکے دوپہر کے وقت ضلع شولگرہ میں ایک بااثر مقامی رہنما نذرگل کے گھر میں ہوئے جہاں مقامی دیہاتی ایک سکیورٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ رہے تھے۔ شولگرہ میں افغان مقامی پولیس کے سابق کمانڈر نذر گل معمولی زخمی ہوئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اجلاس میں واقع شولگرہ میں سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا جا رہا تھا۔ پولیس سربراہ نے طالبان کا حوالہ دیتے ہوئے امن دشمنوں کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں