نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے مغربی حصے میں کیمیکل کے ایک گودام میں دھماکے کے بعد چھت گرنے سے خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ مغربی گجرات کے شہر احمد آباد کے نواح میں واقع ایک صنعتی کمپلیکس میں واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 5 خواتین اور 9 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہے جس میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔فائر کنٹرول روم کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ 9 افراد زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کا علاج جاری ہے۔احمد آباد کے چیف فائر افسر ایم ایف دستور نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ دھماکہ کیمیائی اسٹور میں آگ لگنے کے سبب ہوا تھا اور دھماکے سے عمارت ملبے کے ڈھیر میں بدل گئی۔
بھارت: کیمیکل کے گودام میں دھماکا، خواتین سمیت 12 افراد ہلاک
Nov 06, 2020