لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں نوعمر کوکین فروش کو اس کی سیلفیوں نے گرفتار کروا دیا۔ کیونکہ وہ اس نے دوسروں پر رعب ڈالنے کے لیے ڈھیرسارے پیسوں کے ساتھ سیلفیاں کھنچوائیں اور اسے مختلف پلیٹ فارم پر پوسٹ کردیا۔ 18سالہ ایڈم او ریئلی نے ایک وقت میں ہزاروں پاؤنڈ کے ساتھ تصاویر لیں۔ اس پر پولیس کو شک ہوا اور نوجوان سے بازپرس کرنے کا ارادہ کیا۔ پولیس نے جنوبی ویلز کے علاقے ابرتریدر میں کارروائی کے دوران جب ایڈم کے فون کو دیکھا تو اس میں وہ کوکین اور دیگر منشیات کے ساتھ دکھائی دیئے۔ مزید تفتیش پر اس سے 6 ہزار پونڈ کیش، 3700 پونڈ کی کوکین اور 3000 پونڈ کی کیٹامائن برآمد ہوئی۔