لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر کی سابق کپتان محمد یوسف کو نیٹ میں بائولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 46 سالہ محمد یوسف نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سٹریٹ ڈرائیو۔فاسٹ باؤلر محمد عامر نے لکھا کہ یوسف بھائی سلپ والی نہیں لگائی لیکن آپ لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیںگے۔سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ خوبصورت آن ڈرائیو، بہترین ٹائمنگ۔