لاہور (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ خطرہ تھا کہ ورلڈ کپ 2019ء سے قبل کہیں مجھ پر پابندی ہی نہ لگ جائے ۔ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی ساتھی کرکٹرز بھی مجھے شک کی نظروں سے دیکھنے لگے ۔ کھلاڑیوں کے ذہن میں سوالات تھے اور مجھ پر اعتماد میںکمی تھی ۔ امید ہے کہ یہ مسائل جلد حل ہوجائیں گے ۔ میں نے ہمیشہ ساتھی کھلاڑیوں پر اعتماد کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں نے میری پابندی کے خاتمہ پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔