ایم کیو ایم نے بلدیاتی ایکٹ کا مسودہ سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیا

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے 35برس کے بلدیاتی تجربات کی روشنی میں بلدیاتی ایکٹ تیار کرکے منظوری کے لیے سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا۔بلدیاتی ایکٹ کا اعلان ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور سندھ اسمبلی اراکین نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ مسودے کو منظوری کے لیے اسمبلی میں جمع کرایا جا رہا ہے، جس میں یو سی کی سطح تک اپنا ٹیکس کلیکشن ہوگا اور پی ایف سی کے تحت 40 فیصد فنڈز صوبائی حکومت بلدیاتی حکومت کو منتقل کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں کام کرنے والے پچاس ادارے ایک انجمن مشاورت کے تحت کام کریں گے، جس کا چیئرمین میئر کراچی ہوگا، اس کے علاوہ ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز بھی قائم کی جائیں گی، سٹیزن کمیونٹی بورڈ بنایا جائے گا، جس میں یوٹیلیٹی مسائل حل کرنے کے لیے 80 فیصد فنڈ سرکار اور20 فیصد کمیونٹی دے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...