اسلام آباد، 5 برس میں 102 پولیس افسر اور اہلکار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے

Nov 06, 2020

اسلام آباد (آئی این پی) پانچ برس کے اسلام آباد میں 102 پولیس افسر اور عہدے دار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ جن میں 2انسپکٹر، 5ایس آئی، 16اے ایس آئی، 7ہیڈ کانسٹیبل، 69کانسٹیبل شامل ہیں۔32عہدیداران کو چھوٹی بڑی سزا ہوئی۔ دستاویز کے مطابق 15ستمبر 2015سے 15ستمبر 2020تک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ ان پولیس عہدے داران کے خلاف 72فوجداری مقدمات درج کیئے گئے۔ 

مزیدخبریں