گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی:جاویدقصوری،ذکراللہ مجاہد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جو کھلی دہشتگردی کے مترادف ہے۔ ایٹمی طاقت پاکستان کے حکمرانوں کی جانب سے  توہین رسالت کے خلاف صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر حکمرانوں کا تقریروں تک محدود رہنا قابل مذمت ہے۔ ناموس رسالت کی حفاظت ہر مسلمان کا فرض ہے اور ہمارے ایمان کی بنیاد ہے۔ شان رسالت دنیا کی ہر چیز سے افضل ہے۔ اس کیلئے جان کا نذرانہ پیش کردینا مسلمانوں کیلئے اعزاز ہے۔فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔اسلام دشمن قوتیں کی اسلام مخالفت برداشت کی آخری حدودں تک پہنچ گی ہے۔

ای پیپر دی نیشن