محمد مصطفیؐ پاکیزہ نسب اور برگزیدہ خلائق تھے: علی اصغر رضوی

ملتان( سماجی رپورٹر) حضرت محمد مصطفیؐ وحی الٰہی کے حامل ،پاکیزہ نسب اور برگزیدہ خلائق تھے ۔آپ ؐ آخری پیغمبر اور آپ ؐ کی امت آخری امت ہے اور ان کے اہلبیت ؑ قیامت قائم ہونے تک لوگوں کے اعمال کے نگران اور ان کے گواہ ہیں ہمیشہ خدا کی مدد کے طالب رہے اور آخر حسن نیت وحسن عمل کی بدولت انجام کار کی کامیابی نصیب ہوئی اور قبولیت شفاعت کے درجہ پر فائز ہوئے ان خیالات کا اظہارسید علی اصغر رضوی ، سید طالب حسین پروازنے  امام بارگاہ کاشانہ شبیر ؓ لال کرتی کینٹ میں جشن میلادمصطفی ؐاور حضرت امام جعفر صادق ؓ کے ولادت باسعادت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیا اس موقع پر آغا محمد علی رضوی،کلب عابد خان،غضنفر ملک،یعقوب شیرا،افتخار حیدر،ارسلان حیدر،حسن حیدر،نوید ہمدانی،حافظ محمد ارباب،محمد حسنین رضا نے نعت پیش کی ۔

ای پیپر دی نیشن