پریسٹینا (نیٹ نیوز) کوسووو میں صدر ہاشم تھاچی عالمی عدالت میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے الزامات پر فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تھاچی سن 1990 کی دہائی میں سربیا کے خلاف لڑی جانے والی آزادی کی جنگ میں ایک عسکری لیڈر تھے۔ تھاچی نے دارالحکومت پریشٹینا میں جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد کوسووو کی سالمیت اور وقار کے تحفظ کے لیے ہے۔ خیال رہے جون میں ہاشم پر جنگی جرائم کے خصوصی ٹر بیونل نے فرد جرم لگائی تھی۔اب وہ ہیگ کی جنگی جرائم کی خصوصی عدالت میں ہیش ہونگے۔