جھنگ: مبینہ پولیس مقابلے  کے دوران ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جھنگ+ شورکوٹ (نامہ نگاران) پولیس سے مقابلہ کے دوران ڈاکو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق قائم بھروانہ کے عابد نے 15 پر اطلاع دی کہ کچی پکی نہر علاقہ تھانہ وریام پر چار مسلح افراد نے ناکہ لگایا ہے اور گن پوائنٹ پر دس ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وریام والا فیصل رزاق ہمراہ ڈی ایس پی شورکوٹ احمد سجاد چیمہ موقع پر پہنچے جہاں چار ڈاکو ناکہ لگا کر واردات کر رہے تھے۔ جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کرکردی اور فرار ہوئے۔ جن کا تعاقب کیا گیا جس پر ملزمان مبینہ طور پر مسلسل پولیس پر فائرنگ کرتے رہے۔ متعدد بار پولیس کی جانب سے بذریعہ سپیکر اعلان کیا گیا کہ فائرنگ بند کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیں لیکن ملزمان نے فائرنگ بند نہ کی۔ جس پر پولیس نے حفاظت حق خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر سرچ آپریشن کیا گیا جس پر ایک ڈاکو کی نعش ملی جومبینہ طور پر اپنے ہی ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ڈیڈ باڈی کے پاس ایک رائفل اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی ملی۔ جبکہ باقی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔  ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت وسیم ولد رمضان قوم سنپال سکنہ 8 گگھ شورکوٹ کینٹ ہوئی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...