عوام نواز شریف کے بیانیہ کیساتھ، رانا ثنائ، غداری کارڈ ناکام ہو گا: سعد رفیق 

Nov 06, 2020

مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مظفر گڑھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں۔ جمہوری حکومت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ مسلم لیگ ن نے اپنے چار سالوں میں ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ خواجہ  سعد رفیق نے خطاب میں کہا کہ تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بھوک، غربت، لاقانونیت اور انتشار دیا گیا۔ اب غدار کارڈ نکال لیا گیا یہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ کوئی کسی کو غلام نہیں بنا سکتا۔ آزاد پیدا ہوئے تھے آزاد مریں گے۔ سلیکٹڈ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔

مزیدخبریں