لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہورمیں مختلف مقامات پر متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ڈاکو ملک نعیم کے گھر گھس کر 6لاکھ 35 ہزار مالیت، مصطفی ٹائون میں فدا حسین اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 60 ہزار مالیت، کوٹ لکھپت میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو انعام الحق اور فیملی سے3لاکھ 20ہزار مالیت مسلم ٹائون میں صابر اور فیملی سے 1لاکھ 19 ہزار روپے زیورات اور سامان لوٹ کر لے گیا۔ گجر پورہ میں خالد اقبال سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 70ہزار، گھڑی اور موبائل۔ راوی روڈ میں جواد سے گن پوائنٹ پر 20ہزار نقدی موبائل فون اور سمن آباد میں گن پوائنٹ پر ابراہیم سے 14ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ چور گلشن راوی اور نولکھا سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون اور سندر سے 2 موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔