ہنجروال: غیرت کے نام پر اداکارہ نینا علی  بیٹے کے ہاتھوں قتل 

لاہور (نامہ نگار) ہنجروال میں  50 سالہ اداکارہ نینا علی کو اس کے بیٹے نے چھریاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے واردات کے کچھ دیر بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی ہنجروال کے علاقے میں اکیلی رہتی تھیں۔ سگے بیٹے احمد شہروز نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں ہنجروال پولیس نے ملزم احمد شہروز چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا اور آلہ قتل چھری اور فرار ہونے کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی قبضہ میں لے لی۔ اداکارہ نینا علی ثمینہ خٹک نے دو شادیاں کیں تھیں  اور دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...