اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکائونٹس منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے ملزم محمد عمیر کی درخواست ضمانت کی سماعت میں دورکنی بینچ میں مقرر ہونے پر اعتراض اٹھا دیاسپریم کورٹ میں ملزم عمیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تو نیب کے پراسیکیوٹر حیدر علی خان نے موقف اپنایا کہ درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے بینچ مکمل نہ ہے،نیب کے ملزم کی ضمانت کو دو نہیں، تین رکنی بینچ کو سننا چاہیے، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست ضمانت پر تین رکنی بینچ بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔