اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان نے جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث مزید 2بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا۔ جمعرات کو تین بھارتی قیدیوں کی رہائی کے لیے دائردرخواست پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرنے اسلام آباد ہائیکورٹ کوآگاہ کیا کہ مزید 2 بھارتی قیدیوں کوبھارت واپس بھیج دیا ہے۔ ایک بھارتی قیدی کی سکیورٹی کلئیرنس اوراس کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی درکارہے، ایک بھارتی قیدی کا کیس بھی کلبھوشن کیس کے ساتھ سناجائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ تو مختلف کیس ہے اس کا تو اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، یہ وہ قیدی ہیں جن کو فوجی عدالت سے سزا ہوئی اور وہ پوری کر چکے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک بھارتی قیدی محمد اسماعیل کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ابھی کارروائی باقی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ جب قیدی سزا پوری کرچکا ہوتو اس کا حق ہے کہ اسے رہا کیا جائے۔
جاسوسی اوردہشتگردی کا الزام مزید 2بھارتی قیدی رہا
Nov 06, 2020