سپریم کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈتربت  کو 4سال بعد عہدے پر بحال کردیا  

Nov 06, 2020

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ تربت بلوچستان کو 4سال بعد عہدے پر بحال کر تے ہوئے بلوچستان حکومت کی سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کر دی،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سجاد بلوچ کو محکمے نے 2016 میں معطل کر دیا تھا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سر کاری وکیل کے مطابق سجاد بلوچ پر تربت گندم کے گودام میں ہونے والی کروڑی کی کرپشن کی تحقیقات نہ کرنے پر نکالا گیا۔ وکیل عبد الرزاق شر نے کہاکہ سجاد بلوچ کو ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کے تنخواہ کی حد تک اختیارات دیے گئے تھے،سجاد بلوچ کو فزیکل انویسٹی گیشن کا اختیار نہیں دیا گیا۔ وکیل عبد الرزاق شر نے کہاکہ حکومت بلوچستان بھی سروس ٹربیونل میں سجاد بلوچ پر الزام ثابت نہیں کر سکی۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ تربت بلوچستان کو چار سال بعد عہدے پر بحال کردیا ۔

مزیدخبریں