زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر اضافہ، 19 ارب 35 کروڑ ڈالر ہو گئے 

Nov 06, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ انتیس اکتوبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 19  ارب 35 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 6 کروڑ ڈالر  اضافے سے 12 ارب 18 کروڑ ڈالر رہے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 40 لاکھ ڈالر کم ہوئے، 7 ارب 17 کروڑ ڈالر رہے۔

مزیدخبریں