سگریٹ نوشی اور ہوا میں زہریلے مادے پھیپھڑوں کے سرطان کی بڑی وجہ ہیں

Nov 06, 2020

ملتان(سپیشل رپورٹر)ماہر امراض سینہ و تپ دق پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق نے کہا کہ نومبر کا مہینہ پھیپھڑوں کے کینسر کی آگاہی سے منسوب ہے،دنیا بھر میں 1.76 ملین اموات پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوتی ہیں،سگریٹ میں موجود نکوٹین ،ٹار اور کاربن مونو آکسائیڈ پھیپھڑوں کے سرطان کی سب سے بڑی وجہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی اور ہوا میں موجود زہریلے مادے پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ ہیں،ماسک کااستعمال نہ صرف کرونا وائرس بلکہ آلودہ ہوا میں موجود زہریلے مادوں سے بھی بچاتاہے اسلئے ماسک لازمی پہنیں اور تمباکونوشی سے بچیں۔

مزیدخبریں