اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)احتساب عدالت میں جعلی اکائونٹس کیس کے پارک لین ریفرنس پر سماعت ، نیب کے گواہ احسن اسلم کا بیان مکمل نہ ہو سکا، احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سماعت کی،ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیل پٹیشن لگی ہے جانا ضروری ہے،عدالت نے استفسارکیاکہ کب پیش ہونا ہے، جس پر وکیل نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 12:30 پیش ہونا ہے،اس پر عدالت کے جج نے کہاکہ ابھی ٹائم ہے گواہ بھی موجود ہے کارروائی بڑھاتے ہیں،جس کے بعدگواہ احسن اسلم سے حلف لیا گیااورنیب کے گواہ احسن اسلم کی جانب سے دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ پر لایا گیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔