انجینئرحضوربخش سومروبلدیہ نواب شاہ کااثاثہ ہیں،ڈاکٹرنعیم العارفین

نواب شاہ (بیورورپورٹ)یوسی پانچ کے سابق ناظم اورسابق کونسلروارڈنمبر16ڈاکٹرنعیم العارفین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بلدیہ نواب شاہ الیکٹرانگ برانچ کے انجینئرحضوربخش سومروکی خدمات کو اہل علاقہ ہمیشہ یادرکھیں گے ،ڈاکٹرنعیم العارفین نے کہاکہ ایسے بے لوث افسران اپنے ادارے کی شناخت ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں بھی گھرکرجاتے ہیں ایسے فرض شناس آفیسر اگرہرمحکمے کومل جائیں توعوامی خدمت کے کاموں کوکرنے سے کسی کو کوئی نہیں روک سکتاایسی ہی ایک مثال انجینئرحضوربخش سومروکی ہے جوبلدیہ نواب شاہ کااثاثہ ہیں، محکمے کے دیگرافسران اور اہلکاروں کوان کے کاموں کودیکھتے ہوئے انجینئر حضور بخش سومروکی پیروی کرناچاہیئے، ڈاکٹرنعیم العارفین کاکہناتھاکہ چاہے کوئی تہوار ہو، بارش ہویاسیلابی صورتحال ہویاپھرفراہمی آب یا نکاسی آب کامسئلہ ،شہرمیں روشنی کیلئے لائٹس کی تنصیب ہو یاپھرسیوریج یاپینے کے پانی کیلئے نئی پائپ لائن کامسئلہ ہرمرحلہ پرانجینئرحضوربخش سومر عوامی مسائل کوبخوبی احسن طریقے سے حل کرنے کی خددادصلاحیت رکھتے ہیںیہی وجہ ہے کہ انہوں نے نواب شاہ کے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...