کراچی/ رحیم یار خان/ریاض (آئی این پی+ بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے کو القسیم کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن 18نومبرسے پروازیں آپریٹ کرے گی۔ کئی دہائیوں بعد سعودی حکام نے غیر ملکی ملازمین کے لئے ’’کفالہ‘‘ سسٹم ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تاہم اسکا اطلاق چودہ مارچ2021 ء سے ہو گا لیکن اسکا اطلاق نجی ڈرائیورز اور گھریلوچوکیدار پر نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نئے قانون کے نفاذ کے لئے تین فارمولے بنائے گئے ہیں جن کے مطابق غیر ملکی کارکن کو معاہدہ ختم ہونے پر کمپنی کی منظوری کے بغیر دوسری کمپنی میں کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ غیر ملکی کارکن کو سعودی عرب سے اپنے ملک جانے اور پھر واپس آنے اور پھر حتمی طور پر بھی واپس اپنے ملک جانے کی اجازت ہو گی اور اس کے لئے سعودی کمپنی کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی ایسوسی ایشن اتھارٹی نے تمام ائر لائنز کو رواں ماہ سے مسافر لانے کی اجازت دیدی۔ ائر لائنز کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی کریں گے۔
تمام ائر لائنز کو سعودی عرب آنے کی اجازت غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالہ سسٹم بھی ختم
Nov 06, 2020