پاک آرمی کیساتھ جنگی مشقیں، روس کا خصوصی فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) روس کی سپیشل فورسز کا دستہ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے  پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق دو ہفتے طویل ان مشقوں کا مقصد  انسداد دہشت گردی کے شعبہ میں دونوں ملکوں کی افواج کے تجربہ اور مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔ سکائی ڈائیونگ اور یرغمالیوں کو رہا کرانا دروزبہ۔5  نامی ان مشقوں  کا سب سے نمایاں حصہ ہو گا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہا ہے دروزبہ فائیو اپنی نوعیت کی پانچویں مشقیں ہیں۔ پہلی مشق 2016 میں پاکستان اور دوسری 2017 میں روس میں ہوئی۔ تیسری مشق 2018 میں پاکستان اور چوتھی 2019 میں روس میں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن