اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) انسداددہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ دھرنا کیس میں شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں دائر درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے وزیر نوازشریف، چودھری نثارعلی خان، شہباز شریف اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ خارج کر دیا۔ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سنایا۔ 2014 کے دھرنوں کے دوران نواز شریف کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے اخراج رپورٹ پر فیصلہ سنایا۔