ملتان (سپیشل رپورٹر) وسیب نیشنل تحریک کے زیراہتمام چوک رشید آباد پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف چیف آرگنائزرسید مطلوب بخاری ،حاجی پیر، عابدہ بخاری، صبا فیصل، فیصل عزیز، ابرار خان، رانا الطاف ،عمران یوسف کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شرکاء نے فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش کیا مطلوب بخاری نے مظاہرین سے کہا کہ آپؐ کی حرمت کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان کٹ مرنے کو تیار ہے آپ کی شان میں گستاخی کرنے والے یہ نہیں جانتے کہ مسلمان موت سے نہیں ڈرتا اور موت کے بعد کی ہمیشہ رہنے والی زندگی پر ایمان رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے فرانس سے کئے معاہدے منسوخ اور ان سے تجارت معطل کی جائے جبکہ فرانسیسی سفارت خانہ کو تالے لگا کر سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔
گستاخانہ خاکوں کیخلاف وسیب انٹرنیشنل تحریک کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ‘ پتلا نذرآتش
Nov 06, 2020