پاکستانی تمام باکسرز کی عزت اور سپورٹ کرتا ہوں ،عثمان وزیر کیساتھ نہیں چل سکتا، عامر خان

ملتان (سپورٹس ڈیسک) برطانوی نڑاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام باکسرز کی عزت کرتا اور ان کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن میں عثمان وزیر کیساتھ نہیں چل سکتا۔ایک انٹرویو میں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ عثمان وزیر ایک اچھا باکسر ہے لیکن وہ نچلی سطح کے مقابلے کرنا چاہتا ہے، میں نے اسے کہا تھا کہ ہم تمہیں اچھے موقع فراہم کرسکتے ہیں، لیکن وہ چیلنج قبول نہیں کرنا چاہتا۔

ای پیپر دی نیشن