مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کے بینرز اتارنافسطائیت کامظاہرہ ہے

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام کل 7نومبربروزہفتہ کوہونے والے ڈویژنل ورکرزکنونشن کے انعقادکے سلسلے میں مری روڈاور شہرکے دیگرعلاقوں میں لگے بینرزپی ٹی آئی کے راولپنڈی کے ارکان اسمبلی کی ایماپر میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے اہلکاروں نے اتاردیئے ہیںجوفسطائیت کامظاہرہ ہے اس اقدام کی ہم شدیدمذمت کرتے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اورکارکنوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے نہ ہی کنونشن کے انعقادکی راہ کی رکاوٹ بن سکتے ہیں ان شاء اللہ کل راولپنڈی فلورملزکے گرائونڈمیں واقع نصیرآباد پشاورروڈپرہونے والاورکرزکنونشن راولپنڈی ڈویژن کی سیاست میں ہلچل مچاکررکھ دے گااوراس کنونشن کے نتیجے میں راولپنڈی ڈویژن میں زبردست مثبت تبدیلی اورانقلاب آئے گااس ورکرزکنونشن کے انعقادسے قبل ہی پی ٹی آئی کی وفاقی اورپنجاب حکومتوں میں کھلبلی مچ گئی ہے انہوں نے کہاکہ کنونشن میں راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع کے مسلم لیگ ن کے رہنماء اورکارکنوں کی بڑی تعدادشرکت کرکے میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف سے اپنی محبت کااظہار کریں گے کنونشن سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناء اللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب ،طاہرہ اورنگ زیب ،سیماجیلانی ،زیب النساء اعوان سمیت ملک ابرار،دانیال تنویرچوہدری ،سردارنسیم ،حاجی پرویزخان ،ملک شکیل اعوان ،سجادخان ،راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،اوردیگرمقامی رہنماخطاب کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن