کراچی(یواین پی) پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں بائیوسیکیورٹی کا پلان تیار کر لیا گیا جب کہ کھلاڑی ہوٹل اور اسٹیڈیم تک ہی محدود رہیں گے۔رواں برس پی سی بی نے پہلی بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا ارادہ کیا، ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد جاری تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے معاملات بگڑنا شروع ہوگئے۔ بورڈ نے خالی میدانوں میں چند میچز کرائے اور سیمی فائنل و فائنل کا پلان بنا کر لیگ کو جلد ختم کرنے کا سوچا مگر ایسا نہ ہو سکا۔کراچی کنگز کے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز میں علامات ظاہر ہونے پر 40 میچز کے بعد ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا،گذشتہ عرصے اعلان ہوا کہ پلے آف اور فائنل کا لاہور میں 14 سے 17 نومبر تک انعقاد ہوگا،