اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں تاجر سے گن پوائنٹ پر35 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات کرنے والا تاجرکا اپنا ہی منشی نکلا سید خیرالدین نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرا بیٹا سید کفایت اللہ اور منشی عابد شاہ سیکٹر آئی ٹین مرکزمیں رقم مبلغ 3500000روپے بینک میں جمع کروانے جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے راستے میں روک کراسلحہ کی نوک پر رقم چھین لی ایس پی انڈسٹریل ایریا زبیر احمد شیخ نے ڈی ایس پی خا لد محمود اعوان کی نگرانی میںٹیم بنائی جس نے منشی کو شامل تفتیش کیاتو اس نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے ساتھی ملزم فواد خان کو گرفتار کرکے 30لاکھ روپے اور واردات میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔