دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا 

اسلام آباد۔راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی کی واردات میں مذاحمت پر گاڑی سوار کو قتل کردیا گیا ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی شہری لٹ گئے تھانہ آئی نائن کو محمد عدنان نے بتایا کہ آئی جے پی روڈ پر میرے والددرایمان سوزوکی پک اپ نمبرRIS - 152 پر جا رہے تھے دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لوٹنے کی کوشش کی مذاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے مدعی کے والد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے تھانہ شہزاد ٹائون کو زرک خان نے بتایا کہ میرے گھر کام کرنے والی عورتوں نے نقدی اور زیورات چوری کرلئے تھانہ شمس کالونی کو اصغر خان نے بتایا کہ آئی جے پی روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کورال کو محمد وسیم نے بتایا کہ غوری ٹائون میں میرے گھر سے بیٹری چوری کرلی گئی تھانہ رمنا کو پہلوان شاہ نے بتایا کہ سیکٹر جی الیون ٹو میں میری مارگلہ کار نمبرRIO - 7235 گھر کے باہر سے چوری ہوگئی تھانہ کورال کو وقاص عباسی نے بتایا کہ ترامڑی چوک میں میرا ہنڈا125 موٹر سائیکل نمبرRIV - 137 چوری ہوگیاتھانہ گولڑہ کو بابر محمود نے بتایا کہ سیکٹرG - 14/4 میں میرا 125 موٹر سائیکل نمبرFC - 2338 چوری ہوگیا  تھانہ نیو ٹائون کو اثما ر محمود نے بتایا کہ رحمٰن آباد میں مدعی ، میری سالی اور اس کی 2 1/2 سالہ بچی جیولر شاپ سے سونے کا سامان لے کر گھر سیٹلائٹ ٹائون جا رہے تھے کہ 2موٹرسائیکل سواروں نے میری گاڑی کے اوپر کچھ مار کر ہمیں روک کر کہا کہ بمپر گر گیا ہے میں نے اتر کر دیکھا تو ایک نامعلوم گاڑی سے بیگ لے کر بھاگ گیا جس میں 7 تولے کا سونے کا سیٹ اور نقدی 25 ہزار اور بینک کے کارڈز تھے تھانہ ویسٹریج کو محمدیوسف نے بتایا کہ مدعی  اپنے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سواراسلحہ کے نوک پر مجھ سے نقدی 12500 روپے  اورROLEXگھڑی مالیتی7000روپے چھین کرفرار ہوگئے تھانہ روات کو نواز خان نے بتایا کہ فیز8 میںمیرے گھر کے تالے توڑ کر15 تولہ وزنی سوناچوری کر لیاگیاتھانہ نصیر آباد کو ارشاد حسین نے بتایا کہ چاکرہ میں تین مسلح ڈاکومیرے میرے گھرداخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پردس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے  تھانہ صادق آباد کو یاسر محمودنے بتایا کہ ٹرانسفارمر چوک میں میری دکان سے قریب 80000/- روپے کے پرندے چوری کرلئے گئے تھانہ روات کو عبداللہ نے بتایا کہ فیز7 سے میری کار GLI کرولاچوری ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن