الزام کا سامنا کرنے کیلئے  کوسووو کے صدر مستعفی 

Nov 06, 2020

پریستینا(نیٹ نیوز)کوسووو میں صدر ہاشم تھاچی جمعرات کے روز عالمی عدالت میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ تھاچی سن 1990 کی دہائی میں سربیا کے خلاف لڑی جانے والی آزادی کی جنگ میں ایک عسکری لیڈر تھے۔ تھاچی نے دارالحکومت پریشٹینا میں جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد کوسووو کی سالمیت اور وقار کے تحفظ کے لیے ہے۔

مزیدخبریں