غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین کے رہائشی شخص کے گھر میں آگ لگی تو طوطے نے مالک کو نام سے پکارنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں وہ آگ میں جھلسنے سے بچ گیا اور اس کی زندگی بچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق طوطے کے مالک اینٹون نگوین کا کینگرو پوائنٹ پر واقع سیلسٹون اسٹریٹ میں واقع گھر جل کر راکھ ہوگیا لیکن آگ لگتے ہی طوطے نے ان کا نام (اینٹون اینٹون ) بار بار پکارنا شروع کیا تو مالک نے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ اینٹون کا کہنا تھا کہ ’میں گھر کے اندر ہی موجود تھا کہ اچانک طوطے نے چیخنا شروع کردیا، میں اٹھا تو دھویں کی بو آئی، میں نے طوطے (ایرک) کو پکڑا اور دروازہ کھول کر پچھلے حصے میں دیکھا تو آگ پھیلتی جارہی تھی، میں فوری طور پر گھر سے باہر نکل گیا۔
طوطے نے مالک کی جان بچالی، ویڈیو وائرل
Nov 06, 2020