کوٹ ادو (خبر نگار) ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غریب مریضوں کو سرکاری علاج معالجہ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جس کا بجٹ بھی سب سے زیادہ ہے لیکن آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی میں ادویات ناپید ہو چکی ہیں جبکہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں نہ ہی سرنج، نہ ہی برونو لہ اور نہ ہی ادویات ہیں جس پر ایمرجنسی میں آنے والے غریب مریضوں کو ادویات کی پرچیاں تھما دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے غریب مریض اس صورتحال سے پریشان ہیں۔ہسپتال کے مختلف شعبوں میں آنے والے مریضوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کی عوام کو بہترطبی سہولتیں فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ غریب مریض اس سرکاری علاج معالجہ سے مستفید ہو سکیں۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادومیں سہولیات کا فقدان، مشینری خراب ‘ ادویہ کی کمی
Nov 06, 2020