رحیم یار خان(نمائندہ خصوصی)گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے تمام مسلم ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام خلاف بیانات کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری ظفر اقبال وڑائچ۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا قمر الزماں قمر نے خانپور تنظیمی دورے پر عہدے داروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لیگ غیر ملکی اشاروں پر فوج کے خلاف منظم پروپیگنڈہ اور مہم چلا رہی ہے ۔ جیسے پاکستانی عوام اچھی طرح جانتی ہے ۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ سلیم نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ورکرز کا حق بنتا ہے ورکرز ہی ہمارا اثاثہ ہیں۔