واہ کینٹ کے مسلم لیگی رہنماوںاورکارکنان کا مشترکہ اجلاس 

Nov 06, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ سے مسلم لیگی کارکنان کاپرجوش قافلہ سات نومبرکودن تین بجے کوہستان دفترمسلم لیگ ن سے ضلعی صدرحاجی عمرفاروق اورتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صدرحاجی فیاض خان تنولی کی زیرقیادت راولپنڈی کینٹ ورکرزکنونشن میںشرکت کیلیئے روانہ ہوگا،اس بات کافیصلہ آج کوہستان آفس میںتحصیل واہ کینٹ کے تمام رہنماوںاورکارکنان کے مشترکہ اجلاس میںکیاگیا،متذکرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرحاجی عمرفاروق اورتحصیل ٹیکسلاکے صدرحاجی فیاض خان تنولی نے کہاکہ راولپنڈی ورکرزکنونشن ہرقیمت پر منعقد ہو گا ، انہوںنے مزیدکہاکہ پابندیاںعائدکرنے سے حالات کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ اورحکومت پرہوگی،انہوںنے کہاکہ راولپنڈی کینٹ کی انتظامیہ ورکرزکنونشن کے اشتہاری بینروں کو اتا ر نے کے عمل سے بازرہے،انہوںنے مزیدکہاکہ راولپنڈی کی انتظامیہ پی ٹی آئی کاکارکن نہ بنے،اجلاسمیںسردارممتازخان،راجہ محمد ایوب ،ذیشان صدیق بٹ،ملک محمدداود ،چیئرمین حاجی علی اصغراعوان آف لب ٹھٹھو،راجہ سرفراز اصغر ، عمر رشید خان،ملک طاہر محمود طاہری ، ملک اللہ دتہ اعوان،راجہ حفیظ الرحمن ترک،ملک طارق محمود،حاجی ملک ضراراختراعوان،طارق محمود بٹ ، و دیگررہنماء بھی شریک ہوئے،اورسات نومبر کوتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کاپرجوش قافلہ مسلم لیگ یوتھ ونگ بیرسٹرعقیل ملک کی زیرقیادت راولپنڈی کیلیئے روانہ ہوگا۔

مزیدخبریں