ق لیگ کو لگتا ہے نظر انداز کیا گیا تو منالیں گے: فردوس عاشق اعوان

Nov 06, 2020 | 10:31

ویب ڈیسک

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ خاندانوں کے اندر گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم کا اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی ضرورت ہے۔ ق لیگ کو لگتا ہے نظر انداز کیا گیا تو منالیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت (ق) لیگ کو ناراض نہیں ہونے دے گی۔ (ق) لیگ سمیت دیگر اتحادیوں کو سمجھ ہے کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

ایوان اقبال میں سیرت النبی ﷽کانفرنس میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر (ق) لیگ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو انہیں منا لیں گے۔ ہمیں اپنے اتحادیوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم کا اتحادیوں کو اعتماد میں لینا وقت کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کے ٹھکرائے گلگت بلتستان کا رخ کر رہے ہیں۔ نواز شریف عدالتوں کے مفرور ہیں۔ عوام انکی واپسی کی منتظر ہے۔

مزیدخبریں