پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گا مزن ہیں

Nov 06, 2020

وقار ملک

مکتوب بیلجئیم

وقار ملک

پاکستان کے معاشی اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، مالی سال 2019 کی نسبت مالی سال 2020 میں پاکستان میں کرنٹ اکاو نٹ کا خسارہ 78 فیصد کم ہوا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ پاکستان نے درامدات کو کافی بڑی تعداد میں کم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم سے حاصل ہونے والے زر مبادلہ میں بھی قریب دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی مالی سال 2020 میں 88 فیصد اضافے کے ساتھ 2.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔اگر پچھلے تین ماہ کا بھی ڈیٹا لیں تو اس میں پاکستان اکاو نٹ کی رجسٹریشن 800 ملین ڈالر سے زائد سر پلس میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہائی کمشنر پاکستان معظم خان نے کیا انھوں نے کہا کہ کہ پوری دنیا کی کامیاب معیشت کا دارومدار تعمیراتی شعبے سے منسلک ہے اور تعمیراتی شعبے کے ساتھ چالیس سے زائد مختلف انڈسٹریز منسلک ہوتی ہیں، موجودہ گورنمنٹ نے اس شعبے میں کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی، یہی وجہ ہے کہ کنسٹرکشن سیکٹر شعبے کا اہم جزو سیمنٹ کی ٹریڈ میں گزشتہ دو تین ماہ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،
وقت کے ساتھ مومنٹم میں تیزی ا?ئے گی اور ا?نے والے وقت میں پاکستان کی معیشت مزید مستحکم نظر ا?ئے گی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے زرمبادلہ سے ملک کو فائدہ ہوا، جس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے حکومت پاکستان نے اوورسیز کمیونٹی کو رقم کی ترسیل سہل بنانے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ جو ڈالر اور روپے کی کرنسی میں ہو گا متعارف کرایا ہے۔ روشن ڈیجیٹل انیشیٹو کا بنیادی مقصد اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کو پاکستان کی معیشت کے ساتھ جوڑنا ہے جو نہ صرف ملک بلکہ اوورسیز کمیونٹی کو محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا، روشن ڈیجیٹل بینکنگ اکاو?نٹ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کا دوسرے کمرشل بینکوں کے اشتراک سے اب تک سب سے بڑا اقدام ہے۔جس سے 90 لاکھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم کی ترسیل، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل کی سکیم سے پاکستان کی سالانہ غیر ملکی ترسیلات میں پانچ سے سات ارب ڈالرز اضافے کا باعث بن سکتی ہے روشن ڈیجیٹل اکاو?نٹ سکیم میں منافع کی شرح کے زیادہ سلیب بنائے گئے ہیں تاکہ زیادہ ا?مدنی والوں کے علاوہ کم ا?مدنی رکھنے والے بیرون ملک پاکستانی بھی مستفید ہو سکیں۔اس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ فکس ریٹس کو دیکھتے ہوئے دیگر کمیونٹی بھی اس میں دلچسپی لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاو?نٹ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اکاو?نٹ ہولڈر جب چاہے اپنی رقم نکال سکتا ہے اور اس سلسلے میں سٹیٹ بینک یا اس کا اپنا بینک اعتراض نہیں کر سکے گا، اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ کے نام سے انوسٹمنٹ اسکیم متعاف کرائی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاو?نٹ کے ذریعے اس اسکیم میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ اس میں منافع کی شرح پاکستان اور امریکی بینکوں میں سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے اس سلسلے میں تمام قونصلیٹس میں اس حوالے سے انفارمیشن ڈیسک کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کو ہر طرح سے اپنی خدمات پیش کر کریں گے گزشتہ دنوں پاکستان ہائی کمیشن نے حکومت پاکستان کےانشیٹو روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ پر ایک ورچوئیل کانفرنس منعقد کی اس سے اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر، ہائی کمشنر معظم احمد خان اور اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے خطاب کیا۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ، بینکاروں، سی ای اوز، مالیاتی ماہرین، تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سمیت تقریباً100 افراد نے ایونٹ اور سوال و جواب کے سیشن میں شرکت کی۔ منسٹر ٹریڈ شہزاد شفیق نے ایونٹ کی ماڈرٹینگ کی۔ اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا ا?ر ڈی اے انیشیٹو کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو ان کے زر مرسلہ میں سہولت دے کر پاکستان سے مالیاتی طور پر منسلک کرنا ہے۔ ا ر ڈی اے کی منفرد خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معیارات پر سمجھوتہ کیے بغیر ریگولیشن میں لچک ا?فر کرتا ہے اور بغیر کسی اجازت کے کسی بھی وقت کسی بھی رقم کو ترسیل کرنے کی مکمل ا?زادی دیتا ہے۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کو مزید ایسی سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہائی کمشنر نے اپنے ریمارکس میں روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کو حکومت پاکستان کا ایسا قابل ذکرانیشیٹو قرار دیا جو نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتا ہے بلکہ پاکستان کے لیے زرمرسلہ اور سرمایہ کاری لانے کا کام بھی انجام دے گا۔ یہ پاکستانی کمیونٹی کو پاکستانی بینکاری اور ڈیجیٹل پے منٹس سسٹم سے مربوط کرے گا۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اکاﺅنٹ کے اہم نکات اور فوائد کے بارے میں تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ پاکستان ریمیٹنسزانیشیٹو کے سربراہ ذوالفقار کھوکھر نے بھی اکاﺅنٹ کے فوائد کے بارے میں اظہار خیال کیا  ?ر ڈی اے کے تحت سٹیٹ بینک پاکستان میں کام کرنے والے8کمرشل بینکوں سے تعاون کررہا ہے جن میں سمندر پار پاکستانی اپنے اکاﺅنٹس کھول سکتے ہیں۔ تمام متعلقہ اطلاعات تک رسائی سٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کی ویب سائٹ سے ہوسکتی ہے ۔

مزیدخبریں