امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 3 امریکی ریاستوں مشی گن، پنسیلوینیا اور جارجیا کے بعد چوتھی ریاست نیواڈا میں بھی کیس کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی ریاست جارجیا اور مشی گن میں عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے الزامات رد کر دیئے۔پنسیلوینیا اور مشی گن میں صدرٹرمپ اور ان کے حریف جوبائیڈن کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قانونی ووٹ گنیں تو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں، ڈیموکریٹس الیکشن چوری نہ کرتے تومیں جیت جاتا۔صدرٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ الیکشن میں ملی بھگت سےدھاندلی کی گئی، مجھے دھوکہ دہی کے ذریعے جیت سے باہر کیا جا رہا ہے، ہمارا مقصد ملک کی سالمیت کو قائم کرنا ہے۔